Buy website traffic cheap

ماروی میمن

ن لیگ کی وکٹیں گرنا جاری، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): صدرِ مملکت ممنون حسین نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک نے دودن قبل ان کو ہٹانے کی سمری بھجوائی تھی۔ ماروی میمن کو عہدے سے پی پی پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے کہ کابینہ کی مدت ختم ہونے کے باوجود ماروی میمن اپنے عہدے پر برقرارہیں ان کو ہٹایا جائے تاکہ وہ آئندہ انتخابات پر اثر اندازنہ ہوسکیں۔