Buy website traffic cheap


ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرسراج الحق پر خفیہ اداروں کا مبینہ تشدد، مریم نواز بھی میدان میں آگئی، بڑااعلان

لاہور(ویب ڈیسک): سوشل میڈیا پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرسراج الحق کی ویڈیو وائر ل ہے جس میں وہ الزام عائد کررہے ہیں کہ خفیہ ادارے کے بندوں نے اس پر اور ورکرز پر تشددکیا ہے اور کہا کہ وہ ن لیگ کے ٹکٹ واپس کرکے الیکشن لڑیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کے کاروبارکو تباہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنماء مریم نواز نے اس ویڈیو کو اپنے ٹویٹر اکاؤ نٹ پر شیئرکیا اورلکھاکہ ہم اپنے امیدوارسراج الحق کو اس کی بہادری پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو انہوں نے نادیدہ قوتوں کے خلاف کلمہ حق کہہ کر ثابت کردیا کہ قوم خوف کی زنجیریں توڑرہی ہے۔