Buy website traffic cheap

ڈونلڈ ٹرمپ

وائٹ ہاؤس عملے کو جھوٹ بلوانے کا معاملہ، ٹرمپ پر مواخذے کی تلوار لٹکنے لگی

واشنگٹن: وائٹ ہاوس کے عملے کو اپنی خاطر جھوٹ بلوانے کا معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ ہونے کا امکان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے ایف بی آئی کے ساتھ پلی بارگین کر تے ہوئے ٹیکس چوری، بینک سے جھوٹ بولنے اور انتخابی مہم کی خلاف ورزی کے 8 الزامات تسلیم کر لیے ہیں۔مائیکل کوہن نے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئل سمیت دو خواتین کو ٹرمپ سے متعلق منفی خبریں دینے سے روکنے کے لیے خاموش کرانے کا اعتراف بھی کر لیا۔دوسری جانب ٹرمپ کے سابق کمپین منیجر پاول مینافورٹ پر بھی جرم ثابت ہو گیا اور انہیں ٹیکس فراڈ سمیت 8 الزامات میں مجرم قرار دے دیا گیا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے پال مینافورٹ کو مجرم قرار دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو بڑے اچھے آدمی ہیں، پال مینا فورٹ کو مجرم قرار دینا ان کے خلاف مہم کا حصہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کیس میں انھیں ملوث نہیں کیا گیا اور روس کی مبینہ مداخلت سے بھی ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کے علاوہ امریکہ کی حکمراں جماعت ری پبلکن پارٹی کے رکن کانگریس اور اہلیہ پر انتخابی مہم کی رقم ذاتی استعمال پر خرچ کرنے کی فرد جرم بھی عائد ہو گئی ہے۔ڈنکن ہنٹر اور اہلیہ مارگریٹ نے انتخابی مہم کے ڈھائی لاکھ ڈالر خرچ کیے۔ریپبلکن رکن پر لاکھوں ڈالر اٹلی کے کلبوں پر لٹانے، دانتوں کے علاج پر خرچ کرنے کے الزام ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اٹارنی کا کہنا ہے کہ کوہن پاول پر عائد الزامات میں صدر کے خلاف کسی غلط کام کا الزام نہیں ہے۔کوہن کے وکیل کا کہنا ہے کہ الیکشن ادائیگیاں ان کے مکل کے لیے جرم ہے تو ڈونلڈ ٹرمپ کے لییکیوں نہیں؟۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر ان کا مواخذہ کیا گیا تو ملکی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔فوکس نیوز کو انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے اپنے مواخذے کے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مواخذہ ہوا تو ہر امریکی غریب ہو جائے گا اور مارکیٹ کریش کر جائے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ ایک ایسے شخص کا مواخذہ کیسے ہوسکتا ہے جس نے ملک کے لیے بہت اچھا کام کیا ہو، انہوں نے امریکی معیشت بہتر کردی ہے۔امریکی صدر سے سوال کیا گیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو کیا گریڈ دیں گے جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اے پلس گریڈ دیں گے ۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں خواتین کو پیسے دیے جانے کا علم بعد میں ہوا تاہم خواتین کو پیسے دے کر خاموش کرانا کوئی غیر قانونی کام نہیں تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وعدہ معاف گواہ بننے پر اپنے وکیل کوہن پر بھی تنقید کی اور کہا کہ وہ اپنی سزا کم کرانے کے لیے کہانیاں بنا رہے ہیں، انہوں نے مائیکل کوہن کو چوہا قرار دیا۔ دوسری جانب امریکی صدر کی انتخابی مہم کے انچارج پال مینافورٹ پر بھی 5 مقدمات میں فرد جرم عاد ہوچکی ہے، ان پر ٹیکس فراڈ، بینک فراڈ اور غیر ملکی اکانٹ کی تفصیلات نہ بتانے پر فرد جرم عائد کی گئی۔امریکی صدر نے مینافورٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہادر آدمی ہیں جنہوں نے کوہن کی طرح ڈیل کے لیے کہانیاں گھڑنے سے انکار کردیا۔