Buy website traffic cheap

کفایت شعاری مہم

واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس او نے پی آئی اے کو ایندھن فراہمی روک دی

لاہور(ویب ڈیسک): واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس اونے پی آئی اے طیاروں کوایندھن کی فراہمی روک دی۔ابتدائی طور پر پی آئی اے کی 2 پروازوں کوتیل کی فراہمی روکی گئی ہے۔ جن پروازوں کو تیل کی فراہمی روکی گئی ہے ان میں کراچی سے لاہور آنے والی پی کے306 اورکراچی سے اسلام آباد جانے والی پی کے 370 شامل ہیں۔لاہورکی پروازکو گزشتہ روز شام7بجے اوراسلام آبادکی پروازکو گزشتہ روز رات9بجے روانہ ہونا تھا۔ پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق اس معاملے پر پی ایس او سے مذاکرات جاری ہیں۔