Buy website traffic cheap

ورون

ورون دھون کا عالیہ بھٹ کو معاوضہ بڑھانے کا مشورہ

ممبئی (ویب‌ڈیسک) بالی وڈاداکار ورون دھون نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی قریبی دوست اداکارہ عالیہ بھٹ کو اپنا معاوضہ بڑھانے کا مشورہ دیا کیونکہ وہ بہت کم معاوضے کی ڈیمانڈ کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا میں ہمیشہ عالیہ سے کہتا ہوں کہ تم کیا کر رہی ہو؟ تم بہت کم معاوضہ لیتی ہو، کیا تم بیوقوف ہو؟ اپنا معاوضہ بڑھا ﺅ۔ رپورٹس کے مطابق ورون دھون ایک فلم میں کام کرنے کے 8 سے 10 کروڑ روپے لیتے ہیں جبکہ عالیہ بھٹ 4 سے 5 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی منتقل
لاہور (یواین پی ) ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے ۔ نئے پروگرام کے تحت دو دن تاخیر کے ساتھ کراچی میں 24 ستمبر کو کھلاڑیوں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکی کوچ رولنٹ اولٹمنز اور آسٹریلوی ٹرینر کے بھی جلد کیمپ جوائن کرنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اولٹمنز کی اہلیہ ان کے پاکستان آنے کی مخالفت کررہی ہیں تاہم ڈچ کوچ کو قومی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پی ایچ ایف حکام کویقین ہے کہ رولنٹ پاکستانی ٹیم کے ساتھ معاہدہے کی مکمل پاسداری کریں گے، ان کا معاہدہ ورلڈ کپ تک کا ہے، ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن کے باوجود موجودہ صورت حال میں ہاکی فیڈریشن کوچ کی تبدیلی کی نہیں سوچ رہی اور حکام اولٹمنز کے خدشات کو دور کرنے پر تیار ہیں۔مسقط عمان میں ایشیائی ممالک کی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہورہا ہے، جس کی تیاریوں کے لیے ہاکی فیڈریشن حکام اور ٹیم انتظامیہ میں مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت،عمان، جاپان، ملائشیا اور جنوبی کوریا شریک ہیں۔ قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کوریا سے کھیلے گی،بیس اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔