Buy website traffic cheap

میران شاہ

وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے پہلی ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی جس میں آرمی چیف کی جانب سے عمران خان کو وزات عظمی کا منصب سنبھالنے کی مبارکباد پیش کی گئی ۔ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس کے علاوہ دیگر امور اور ملکی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی ۔ملاقات میں دونوں رہنماوں نے ملک میں پائیدار امن اور استحکام کے عزم کا اظہار کیااور خطے میں جاری امن کی کوششوں کا اعادہ بھی کیا ۔