Buy website traffic cheap

انصاف

وزیراعظم عمران خان آج اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہونگے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان آج منگل کو اپنے پہلے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وہ اپنے دورے میں سعودی حکام سے مذاکرات کے علاوہ عمرہ بھی ادا کریں گے اور روضہ رسولؐ پر حاضری بھی دیں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا یہ دورہ تہلکہ خیز ثابت ہوگا اور اس دورہ کے دوران سعودی عرب سے انتہائی مفید معاہدے کئے جائیں گے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو پانچ سال کے لئے 20 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کروڈ آئل فراہم کرے گا۔ اسی طرح دورے کے دوران گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کا بھی سمجھوتا ہوگا۔ اس سمجھوتے کے تحت سعودی عرب گوادر میں 80 ہزار ایکڑ پر قائم ہونے والی آئل ریفائنری میں چین کے ساتھ سرمایہ کاری کرے گا۔