Buy website traffic cheap

انصاف

وزیراعظم عمران خان آج دو نئی ٹرینوں کا افتتاح اور سول سرونٹس سے اہم خطاب کرینگے

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان آج دو نئی ٹرینوں راولپنڈی ایکسپریس اور میانوالی ریل کار کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج دو نئی ٹرینوں کا افتتاح کریں گے اور وزیراعظم آفس میں سول سرونٹس سے خطاب بھی کریں گے۔ راولپنڈی ایکسپریس آج رات آٹھ بجے لاہور اور راولپنڈی سے ایک ہی وقت میں روانہ ہوگی، ٹرین میں 685 مسافروں کی گنجائش ہے۔دونوں نئی ٹرینوں پر پہلے روز مسافروں کو کرایوں پر50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔ ٹرینوں کی گھر سے بکنگ کرانے کےلئے آن لائن بکنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔