Buy website traffic cheap

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان مزار قائد پر حاضری دینے پہنچ گئے

کراچی (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کراچی میں‌ مزار قائد پر حاضری دینے پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق عمران خان ایک دن کے دورے پر کراچی میں موجود ہیں. جہاں انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ مزار قائد پر حاضری دی ہے. گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس کے بعد عمران خان مزار قائد پہنچے جہاں انہوں نے حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
وزیراعظم عمران خان کراچی میں‌ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینگے، اور وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے میگامنصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ بھی لینگے.وزیراعظم کی دورہ کراچی کے دوران ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ عمران خان گورنر ہاؤس میں ڈیمز سے متعلق فنڈ ریزنگ کی تقریب میں شرکت کریں گے.

یہ خبر بھی پڑھیں؛ چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاگیا
لاہور(آئی آئی پی) پنجاب حکومت نے چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاہے -سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے -21ویں گریڈ کے ڈاکٹر راحیل صدیقی پیشہ وارانہ سول سرونٹ ہےں اور وہ 3صوبوں اور وفاق میں مختلف سرکاری عہدوں پر تعینات رہے ہیں-ڈاکٹر راحیل صدیقی بہاولپور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول سے حاصل کی -کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا -ڈاکٹر راحیل صدیقی لاڑکانہ ، میرپورخاص اور بن قاسم میں اسسٹنٹ کمشنر رہے ہیں جبکہ انہوںنے کے پی کے میں سیکرٹری ایکسائز کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ڈی جی خان میں پولیٹیکل ایجنٹ،رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی کے عہدوں پر فائز رہے ہیں -انہوںنے واپڈا میں جنرل منیجر لینڈایکوزیشن کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ایماندار،قابل اور پیشہ وارانہ آفیسر ہیں-