Buy website traffic cheap

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا پہلااجلاس، شریف خاندان سمیت کرپٹ عناصر کیخلاف اہم کاروائی کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں نواز شریف اور مریم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی لوٹی دولت واپس لانے کیلئے بیرسٹر شہزاد اکبر کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جسے دو ہفتوں میں لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹاسک فورس تمام وزارتوں سے منی لانڈرنگ مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرے گی جبکہ دیگر ممالک سے رقم واپسی کے معاہدوں کا بھی جائزہ لے گی۔