Buy website traffic cheap

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیےدرخواست سماعت کے لیے مقرر، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق بیرسٹر دانیال چودھری نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر رکھی تھی، سپریم کورٹ نے درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کردیا،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ سماعت کرے گا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں ،عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قراردیا جائے گا۔