Buy website traffic cheap

عمران خان

وزیراعظم عمران خان کی چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین نیب جاویداقبال نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب نے عمران خان کو وزیراعظم کوعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔چیئرمین نیب جاویداقبال سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے نیب کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک سے کرپشن کاخاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، شفافیت کافروغ،بدعنوان عناصرکابلاتفریق احتساب بھی ہماری ترجیح میں شامل ہے اور حکومت نیب کومضبوط بنانے کیلئے ہرممکن مددفراہم کرے گی۔