Buy website traffic cheap

national ijlas

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، اہم اعلامیہ سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میںبھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد،فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی ، حکومت کی طرف سے فاٹا اور گلگت بلتستان میں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں کہا گیا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ،پاکستان امن واستحکام کے لئے سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا ۔منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی قابض افواج کی معصوم کشمیریوں پر وحشیانہ تشدد کی مذمت کی گئی ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادی کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا ۔اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی گئی اور فلسطینیوں کے لئے پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ حکومت کی طرف سے فاٹا اور گلگت بلتستان میں اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ فاٹا کے خیبرپختونخوامیں انضمام سے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی ۔ وزارت داخلہ کی جانب سے اجلاس کو نئی ویزہ پالیسی پر بریفنگ دی گئی ۔ نئی ویزہ پالیسی کا مقصد پاکستان کو سیاحوں اور صنعتکاروں کےلئے پرکشش ملک بنانا ہے ۔ پاکستان آمد پر ویزہ کی سہولت شروع کرنے کی بھی منظودی دی گئی ۔ اجلاس میں عالمی اور علاقائی حالات کے پاکستان پر اثرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان امن واستحکام کے لئے سفارتی اور سیاسی کوششیں جاری رکھے گا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کے آئندہ ماہ ممکنہ اجلاس میں پاکستانی اقدامات پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ملکی داخلی سلامتی او سر حدوں کے معاملات سمیت افغانستان کیساتھ تعلقات پر غور ، ورکنگ باﺅنڈری اور ایل او سی پر بھارتی خلاف ورزیوں کی مزمت کی گئی، فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کے بعد عمل درآمد امور کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں اور ٹیرر فنانسنگ روکنے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ منگل کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت مسلح افواج کے سربراہان، کمیٹی کے ممبر وفاقی وزرا اور سینئر عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جب کہ فاٹا اصلاحات بل منظوری کے بعد عمل درآمد کے امور بھی زیر غور آئے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، دہشت گردوں کے خلاف کی گئی کارروائیوں اور ٹیرر فنانسنگ روکنے سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قومی سلامتی اجلاس میں اگلے ماہ ایف اے ٹی ایف کے ممکنہ اجلاس میں پاکستانی اقدامات پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مشرقی و مغربی سرحد اور خطے کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ آپریشن رد الفساد کی کامیابیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سابق آئی ایس آئی چیف اسد درانی کی متنازعہ کتاب کا معاملہ بھی زیر غور رہا لیکن اس حوالے سے سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا۔۔وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحا ل، ملکی سلامتی اور سرحدی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔