Buy website traffic cheap

لگژری گاڑیاں

وزیراعظم ہاؤس کی 102 مہنگی ترین گاڑیوں کی نیلامی شروع ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): سادگی اور کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی 102 گاڑیوں کی نیلامی شروع ہوگئی ہے، جن میں 4 جدید ترین مرسڈیز، 8 بلٹ پروف بی ایم ڈبلیوز اور 10 سال پرانی 72 گاڑیاں شامل ہیں . نیلامی زیادہ سے زیادہ دی گئی لفافہ بند پیش کش سے شروع ہوگی اور سب سے زیادہ قیمت لگانے والا گاڑی ساتھ لے جائے گا۔مجموعی طور پر وزیراعظم ہاو¿س کےلئے کابینہ ڈویژن کے پاس 200 سے زائد گاڑیاں ہیں، جن میں سے 102 گاڑیاں پہلے مرحلے میں اور باقی آئندہ نیلام کی جائیں گی۔نیلام کی جانے والی کئی گاڑیاں وزیراعظم کے پروٹوکول جبکہ کئی غیر ملکی مہمانوں کے پروٹوکول کی ہیںوزیراعظم ہاﺅس کی 102 گاڑیوں کی نیلامی کا آغاز ہو گیاہے اور پہلی گاڑی بھی فروخت ہو گئی ہے ۔ نیلامی میں پہلی گاڑی ٹیوٹا کرولا الٹس نیلام کر دی گئی ہے جس کا ماڈل 2010 ہے اور اسے 11 لاکھ 20 ہزار روپے میں خریدا گیا ہے ۔ وزیراعظم ہاؤس میں گاڑیوں کی نیلامی جاری عمل 3 مراحل میں مکمل ہوگا۔ پہلے مرحلے میں نان امپورٹڈ، دوسرے مرحلے میں امپورٹڈ اور تیسرے مرحلے میں بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔گاڑیوں میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو کل رقم کا 10 فیصد پہلے جمع کروانا ہوگا جب کہ بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری وزارت داخلہ کے اجازت نامے سے مشروط ہیں۔