Buy website traffic cheap

محمودخان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا اپنا شہر ہی تبدیلی سے محروم، بیس بیس گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

لاہور: وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا محمود خان کے آ بائی گاؤں مٹہ میں 20‘20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام نے مینگورہ اور کلام شہراہ کو ٹریفک کیلئے بند کرکے دھرنہ دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان کے آبائی گاوں مٹہ میں عید کے پہلے روز سے لیکر اب تک 20‘20گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،جس کے باعث عوام کا نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،کئی دنوں سے مقامی لوگ احتجاج کر رہے تھے لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا جار ہا تھا،جس کے بعد علاقہ مکینوں نے تنگ آکر مینگورہ اور کلام شہراہ کو عام ٹریفک کیلئے بند کرکے دھرنہ دیدیا۔