Buy website traffic cheap

تبدیلی

وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کوجلد نئے پاکستان میں تبدیلی کی نوید سنادی

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہم قوم کی ایک ایک پائی کے امین ہیں اورصوبے میں کفایت شعاری اورسادگی کو فروغ دے رہے ہیں۔ سادگی اپنا کربچائے گئے وسائل عوام کی فلاح وبہبود پر صرف کیے جائیں گے کیونکہ مقروض قوم کسی بھی طرح شاہانہ اخراجات کی متحمل نہےں ہوسکتی۔ وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنے اےک بےان مےں کہا کہ ہمارا ہر قدم عوام کی ترقی اورملک کی خوشحالی کےلئے اٹھ رہا ہے اورعوام جلد ملک کو ترقی کی راہ پر تےزی سے گامزن ہوتا دےکھےں گے۔انہوںنے کہا کہ تبدےلی کے خواب کو شرمندہ تعبےر کر کے اےک نےا معاشرہ تشکیل دینگے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر مےں ےکساں ترقی اورعوام کو بنےادی سہولتوں کی فراہمی ہماری اولےن ترجےح ہے اور100روزہ اےجنڈے پر عملدرآمد کےلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم ، صحت اور دیگر سماجی شعبوں میںبنےادی اصلاحات لانے پر کام شروع کردیاگیا ہے ۔ تبدیلی کے ثمرات نچلی سطح تک لے کر جائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ اقوام عالم مےں پاکستان کامقام بلند ہوگا اور سبز پاسپورٹ کی عزت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈیمز کی تعمیر میں ہی پاکستان کی بقاء مضمر ہے۔عوام جس جذبے سے عطےات دے رہے ہےں وہ قابل ستائش ہے۔ عوام کوجلد نئے پاکستان کی تبدیلی کا احساس ہوگا۔