Buy website traffic cheap

پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا ایشیا کپ کے آغاز پر قومی ٹیم کیلئے نیک تمناوں کا اظہار

لاہور (ویب‌ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کیلئے نیک تمناوں کا اظہارکیا ہے اورامید ظاہر کی ہے کہ نئے پاکستان میں قومی ٹیم ایشیا کپ جیت کر قوم کو تحفہ دے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری نیک خواہشات اور دعائیں پاکستانی ٹیم کی جیت کےساتھ ہیں۔ کھلاڑیوں کو ایشیا کپ جیتنے کےلئے بیٹنگ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ میں شاندار کارکردگی دکھاناہو گی،خصوصاً روایتی حریف بھارت کو شکست دینے کےلئے مضبوط اعصاب اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ انہوںنے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اورامیدہے کہ قومی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ایشیا کپ جیتے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاگیا
لاہور(آئی آئی پی) پنجاب حکومت نے چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کا تبادلہ کر کے وزیراعلیٰ پنجاب کا سیکرٹری تعینات کر دیاہے -سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے -21ویں گریڈ کے ڈاکٹر راحیل صدیقی پیشہ وارانہ سول سرونٹ ہےں اور وہ 3صوبوں اور وفاق میں مختلف سرکاری عہدوں پر تعینات رہے ہیں-ڈاکٹر راحیل صدیقی بہاولپور میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم صادق پبلک سکول سے حاصل کی -کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا -ڈاکٹر راحیل صدیقی لاڑکانہ ، میرپورخاص اور بن قاسم میں اسسٹنٹ کمشنر رہے ہیں جبکہ انہوںنے کے پی کے میں سیکرٹری ایکسائز کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ڈی جی خان میں پولیٹیکل ایجنٹ،رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے اور چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی کے عہدوں پر فائز رہے ہیں -انہوںنے واپڈا میں جنرل منیجر لینڈایکوزیشن کے عہدے پر بھی کام کیا ہے-ڈاکٹر راحیل صدیقی ایماندار،قابل اور پیشہ وارانہ آفیسر ہیں-