Buy website traffic cheap

تبدیلی

وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول راولپنڈی کمشنر آفس کا اچانک دورہ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول راولپنڈی کمشنرآفس،کچہری اور ریونیو آفس کا دورہ کیا اور سائلین کو دفترکے باہر بٹھانے پر ڈی سی راولپنڈی کی سرزنش کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے راولپنڈی کمشنر آفس کا سرپرائز دورہ کیا،سردار عثمان بزداربغیر پروٹوکول آفس پہنچے ،وزیراعلی نے سائلین کو دفتر کے باہر بٹھانے پر ڈی سی کو جھاڑ پلادی ،وزیراعلی نے پنجاب جوڈیشل کمپلیکس اور ریونیو آفس کا بھی دورہ کیا۔