Buy website traffic cheap

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے افغان ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ ،علاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال

لاہور(ویب ڈیسک): وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے افغان ہم منصب کاٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھرپورعزم کااعاد ہ کیا گیا۔وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور افغان ہم منصب کے ٹیلیفونک رابطہ میں دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی سلامتی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جلال آبادمیں پاکستانی قونصل خانے کی سیکیورٹی پربھی بات چیت ہوئی ۔اس کے علاوہ فریقین میں مشترکہ ورکنگ گروپس کے تحت تعاون جاری رکھنے پراتفاق ہوا اور پاکستان کی جانب سے افغانستان میں امن واستحکام کیلئے بھرپورعزم کااعاد ہ بھی کیا گیا۔