Buy website traffic cheap

واشنگٹن

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکے لیے واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن: پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنر ل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے ہیں ۔وزیرخارجہ ایک روز واشنگٹن ڈی سی میں قیام کریں گے جس کے بعد وہ نیویارک روانہ ہونگے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے ۔وزیرخارجہ کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی امریکا روانہ ہوئی ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔اس دوران شاہ محمود قریشی کی امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات متوقع ہے۔شاہ محمود قریشی 29 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور جنرل اسمبلی کے سامنے عالمی امور پر ملک کا موقف پیش کریں گے جب کہ کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے۔اسی روز بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاک بھارت وزرائے خارجہ کی ملاقات کی تجویز پیش کی گئی تھی جسے بھارت نے قبول کر لیا تھا۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان 27 ستمبر کو نیویارک میں ملاقات بھی طے پا گئی تھی، تاہم نئی دہلی کی جانب سے یہ ملاقات منسوخ کردی گئی۔