Buy website traffic cheap

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

وزیرِ خارجہ شاہ محمودقریشی ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر افغانستان روانہ ہو گئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ایک روزہ دورہ کابل کے دوران سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کا وزیرخارجہ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔دورے کے دوران وزیر خارجہ افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیگٹیو عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔دورے کے دوران افغان وزارت خارجہ میں پاکستانی اور افغان حکام کے درمیان وفود کی سطح پربھی مذاکرات ہوں گے جبکہ دوطرفہ تجارتی امور اور افغانستان-پاکستان ایکشن پلان فارپیس اینڈ اسٹیبلیٹی پر بھی بات ہوگی۔ملاقاتوں میں بارڈر منیجمنٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور شاہ محمود قریشی جلال آباد میں پاکستانی قونصلیٹ کی بندش پر بھی افغان حکام سے بات چیت کریں گے۔