Buy website traffic cheap

نوازشریف

وزیرِاعظم ہاؤس کے اخراجات اپنی جیب سے اداکرنے کے متعلق نوازشریف نے سلیم صافی کے دعوے کا پول کھول دیا

لاہور(ویب ڈیسک): سا بق وزیر اعظم میا ں نواز شر یف نے کہا ہے وہ ا پنی حکومت میں وزیراعظم ہا ؤس کے اخراجات خود برداشت کرتے تھے ۔ احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نوازشریف کا کہنا تھا اخراجات کے چیک وہاں موجود ہوں گے ۔ سما عت کے مو قع پر نواز شریف اور ان کے وکیل خواجہ حارث کی احتساب عدالت میں ملاقات بھی ہوئی جو15منٹ تک جاری رہی۔ یادرہے کہ معروف صحافی سلیم صافی نے دعوٰ ی کیا تھاکہ جب نوازشریف وزیراعظم تھے تو وہ اپنے اخراجات اپنی جیب سے پورے کرتے تھے . ان کا مزید کہنا تھاکہ جب عمران خان وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو انہوں نے سٹاف سے سابق وزیراعظم کے اخراجات کی تفصیل مانگی. ایوانِ وزیراعظم کے سٹاف نے بتایا کہ وہ اپنے اخراجات خودادا کرتے تھے جس پر عمران کو یقین نہیں آیا . جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کو چیکس پیش کیے گئے.