Buy website traffic cheap

وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم کا قوم سے خطاب حقیقت پسندی پر مبنی تھا:افضل گوندل

گجرات(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما الحاج محمد افضل گوندل نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب حقیقت پسندانہ اور سچ پر مبنی تھا انہوں نے شاہانہ اخراجات کم اور وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر کے قوم پر مزید بوجھ نہ ڈال کر نئی روایت کو جنم دیا ہے جس کو مدتوں یاد رکھا جائے گا بلٹ پروف گاڑیوں کی نیلامی سے لیکر تمام فضول اخراجات ختم کر کے عمران خان نے جو مثال قائم کی ہے ہمیں بھی اس پر چلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف قوم کی بات کر کے ثابت کر دیا ہے کہ واقعی ملک و قوم کے لئے کچھ کرنے گزرنے کا تہیہ کر چکے ہیں آنیوالا وقت صرف اور صرف پاکستان کا ہے وہ دن دور نہیں جب دنیا بھر میں پاکستانی کو قدر و عزت دی جائے گی انہوں نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے خطاب عوامی جذبات کا ترجمان تھا اُن کے خطاب سے مخالفین کی حکومت روایتی حکومتوں کے برعکس عام آدمی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے گی ۔