Buy website traffic cheap

وفاقی تعلیمی بورڈ

وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک برائے سال 2018کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ،طالبات نے پھر میدان مارلیا

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی تعلیمی بورڈ نے میٹرک برائے سال 2018کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ طالبات نے ایک مرتبہ پھر میدان مارلیا۔ جاری شدہ نتائج کے مطابق مارچ اپریل 2018میں فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ لئے گئے امتحانات میں کل 89443طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ جن میں سے 83.66کی اوسط سے کل 74829طلبہ و طالبات کو پاس قرار دیاگیا ہے۔ ریگولر طلبا ء کی پاسنگ اوسط 91.66جبکہ پرائیویٹ امیدوار 45.90فیصد پاسنگ شرح حاصل کرسکے۔ تقریب کے مہمان خصوصی نگران وزیر محمد یوسف شیخ تھے۔ خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے چےئرمین بورڈ ڈاکٹر اکرام علی ملک نے تقریب میں شرکت پر مہمان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی نگران وزیر تعلیم نے پوزیشن ہولڈر ز اور پاس شدہ امیدواروں کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ میرے لئے سرپرائزنگ ہے کہ ہماری ہونہار طالبہ نے 98.73فیصد نمبر لیکر بورڈ میں ٹاپ کیا ہے۔ اس سے ثابت ہوتاہے کہ ہماری نوجوان نسل میں صلاحیتوں کی کمی نہیں۔ ضرورت صرف انہیں مواقع فراہم کرنے کی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر پُر امن امتحانی ماحول فراہم کرنے پر فیڈرل بورڈ حکام کو بھی مبارکباد پیش کی ۔ قبل ازیں نتائج کے سائیلنٹ فیچرز بیان کرتے ہوئے سیکرٹری بورڈ نے بتایا کہ رواں برس میٹرک کے سالانہ امتحانات برائے سال 2018میں کل 89443امیدواروں نے شرکت کی ۔ جن میں سے 83.66فیصد کی اوسط سے کل 74829امیدواروں کو پاس قرار دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رواں برس میٹرک کے سالانا امتحانات میں کل 73815نے بطور ریگولر امیدوار امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 91.66کی اوسط سے 67656امیدواروں کو پاس قرار دیا گیا۔ رواں برس بطور پرائیویٹ امیدوار کل 15628امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 45.90کی اوسط سے 7173امیدوار پاس ہوئے ہیں۔ رواں برس سائنس گروپ میں پہلی پوزیشن او پی ایف کالج ایف ایٹ ٹو کی عروج کرن نے 1086مارکس لیکر حاصل کی۔ جبکہ اس گروپ کی سیکنڈ اور تھرڈ پوزیشنوں پر تین تین امیدواروں نے برابر مارکس لیکر پوزیشنیں لی ہیں۔ جن میں آرمی پبلک سکول لاہور کینٹ کی حرمہ آفتاب ، علینہ اسلم اور پی اے ای سی میانوالی کی اریفہ ستار نے 1085مارکس لیے ہیں۔ تیسری پوزیشن پر اے پی ایس فورٹ روڈ کے معاف امجد اے پی ایس ایبٹ آباد کی مریم ارشد اور آئی ایم سی جی جی ٹین کی حوریہ فاطمہ نے 1084مارکس لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس گروپ میں آئی ایم سی جی جی الیون 1کی سمیعہ عادل نے 1026نمبر لیکر پہلی پوزیشن ، سترہ میل دارالعلوم کے عاطف اللہ نے 1024 نمبر لیکر دوسری جبکہ اسی ادارے کے محمد یحےٰی نے 1017نمبرات لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔بورڈ حکام کے مطابق رواں برس امتحانات میں کل 63نقل کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جن کے نتائج روکے گئے ہیں۔