Buy website traffic cheap

پیمرا

وفاقی حکومت کے یوٹیلٹی سٹورز، پریس کونسل اور پیمرا کو ختم کرنے کے فیصلے نے ہزاروں ملازمین کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگادیا

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیمرااورپریس کونسل کوختم کرنے کافیصلہ کیاہے،پیمراکوختم کرکے پاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنارہے ہیں،نظرثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی ،گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔ سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آؤٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو خریداری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری بند ہونے کے باعث لوگوں کو اشیا کی دستیابی بند ہوجائے گی ۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا یہ پہلا قدم ہے جس کے بعد مرحلہ وار اس ادارے کو ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے باعث 14 ہزار ملازمین کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ گیا ہے۔