Buy website traffic cheap

شیریں مزاری

وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے حلف اٹھاتے ہی مسلماںوں‌کی نمائندگی کا حق اداکردیا، اہم کاروائی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): گستاخانہ مقابلوں کے انعقاد کووزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ہالینڈ حکومت کے فیصلے سے دنیا بھرکے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی، یہ فعل یورپ میں مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،کنونشن کاآرٹیکل 10 اظہاررائے کی آزادی دیتے ہوئے ہرشخص کواظہاررائے کاحق دیتا ہے،یہ اقدام یورپی کنونشن برائے تحفظ انسانی حقوق وبنیادی آزادی کی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان آزادیوں کی فراہمی کیساتھ فرائض ،ذمےداریوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے،ہالینڈ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک بھی اس یورپی کنونشن کے توثیق کنندہ ہیں۔ اس سے قبل پاکستان نے ہالینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جب کہ بلوچستان اور پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے مذمتی قراردادیں بھی منظور کی جا چکی ہیں۔