Buy website traffic cheap

شیخ رشید احمد

وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید احمد کے چرچے چین تک پہنچ گئے، چینی سفیر کے بیان نے سب کو دنگ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): ) پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ملاقات کی اور کہا کہ آپ چین میں بھی بہت جانی پہچانی شخصیت ہیں۔
گزشتہ روز ہونیوالی اس ملاقات کے دوران چینی سفیر ژائو جیانگ نے شیخ رشید کو یقین دہانی کرائی کہ ریلوے کی بہتری کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرینگےجس پر شیخ رشید کاکہناتھاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حکومت پرعزم ہے ۔ شیخ رشید نے اپنے گرویدہ چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت چین کیساتھ ملکر کام کرنے کی خواہشمند ہے ۔اس موقع پر شیخ رشید اور چینی سفیر کے درمیان تحائف کا تبادلہ بھی ہوا۔