Buy website traffic cheap

شہریت کیس

وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل اور بجٹ تجاویز کی منظوری د یدی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل اور بجٹ تجاویز کی منظوری دیتے ہوئے رواں سال بجٹ خسارہ شرح نمو5.1 فیصد رکھنے کا فیصلہ کردیا‘ وفاقی کابینہ نے فوری ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نان فائلر کے لئے بینکنگ ٹرانزیکشن پر وودہولڈنگ ٹیکس بھی بڑھانے کا فیصلہ کردیا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے فنانس ترمیمی بل اور بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں رواں سال بجٹ خسارہ شرح نمو5.1 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام 275 ارب روپے ہوگا۔ 250سے 300ارب روپے کی کٹوتی کردی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے فوری ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا نان فائلر کے لئے بینکنگ ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی بڑھانے کا فیصلہ کردیا۔ 900 سے زائد آئٹمز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں پانچ ہزار سے زائد آئٹمز پر کسٹم میں بھی اضافے کا فیصہ کردیا ہائسٹ انکم ٹیکس سلیب میں ٹیکس کی شرح پندرہ سے بڑھا کر انتیس فیصد کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ تنخوا دار طبقے اور انفرادی انکم ٹیکس کی ریلیف میں کمی کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر کابینہ میں اعتراض کرتے ہوئے کہا گیس کی قیمتوں میں اضافے سے روٹی سمیت متعدد اشیاءمہنگی ہوں گی۔ عوام آپ کی کسی وضاحت پر یقین نہیں کریں گے۔ (ن غ/ ص ت)