Buy website traffic cheap

ووٹ

ووٹ کو عزت دینے کا مطلب کیا ہے؟نواز شریف کے بیان نے تحریک انصاف کو ہلاکررکھ دیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب گوعمران گو ہے،عوام کا جذبہ دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ عوام میرے خلاف فیصلہ واپس کرائیں گے ،و قوتیں ماضی میں عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑ دیتی تھیں ان کا وقت اب ختم ہوگیا ہے،میں مسلم لیگ(ن) کی فتح کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی فتح کیلئے نکلا ہوں، مجھے وزارت عظمیٰ سے نکال کر پاکستان کی عوام پر ظلم کیا گیا ہے جس کا عوام حساب لیں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان اور عوام کی بالادستی کیلئے لڑ رہی ہے جبکہ ہمارے مخالفین کا کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ہے،عوام 25جولائی کو ووٹ کو عزت دینے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں اورشیر پر ٹھپے لگائیں،ہماری حکومت کے جاتے ہی بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جو ہمارے خلاف پروپیگنڈا ہے۔وہ پیر کو یہاں سیکٹر ای الیون میں پارٹی و رکز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا نواز شریف آج آپ کے سامنے موجود ہے۔ مجھے کسی کا ڈر نہیں ہے۔ آج عوام کا جذبہ دیکہ کر میرا 5کلو خون بڑھ گیا ہے ۔عوام کا جوش دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ آج سے 2ماہ بعد پاکستان میں عوام کی حکومت ہوگی۔ میں مسلم لیگ(ن) کی فتح کیلئے نہیں بلکہ پاکستان میں جمہوریت اور عوام کی فتح کیلئے نکلا ہوں۔ مجھے ان نوجوانوں کی فکر ہے کو آج ہاتھ میں ڈگریاں لیے پھر رہے ہیں لیکن ان کو روزگار نہیں مل رہا۔ ہماری حکومت ملک کو عروج کی طرف لیکر جا رہی تھی اور ملک میں روشنیوں کا سفر جاری تھا کا اچانک مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزارت عظمیٰ سے نکال دیا گیا اوعر تاحیات نا اہل کر دیا گیا۔ کیا میں نے کوئی کرپشن کی تھے، دھاندلی کی تھی یا منصوبوں پر کمیشن لیا تھا جس کی بنا پر ایسا فیصلہ کیا گیا؟ اگر میں نے کوئی جرم نہیں کیا تھا پھر مجھے کیوں نکالا گیا؟ اس فیصلے سے پاکستان کی عوام پر ظلم کیا گیا ہے جس کا عوام حساب لیں گے۔آج نوجوانوں، بوڑھوں اور خواتین کا جذبہ دیکھ کر مجھے یقین ہو گیا ہے کہ عوام یہ فیصلہ واپس کرائیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان اور عوام کی بالادستی کیلئے لڑ رہی ہے جبکہ ہمارے مخالفین کا کوئی پروگرام اور ایجنڈا نہیں ہے۔ شہباز شریف نے 5سال میں عوام کی ترقی کیلئے جتنے منصوبے لگائے اور جتنے کام کیے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اس کے برعکس عمراں خان نے نہ خود کوئی کام کیا اور ہماری راہ میں بھی دھرنوں اور جلسوں کے ذریعے رکاوٹیں ڈالیں جس کیلئے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے۔اگر ہماری راہ میں رکاوٹیں نہ ڈالی جاتیں تو ہم نے جتنا کام5سال میں کیا اس سے100گنا ذیادہ کام کر کے دکھاتے۔عمران خان نے 5سال کوئی کام نہیں کیا اس لیے انتخابات ملتوی کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔عوام 25جولائی کو ووٹ کو عزت دینے کیلئے گھروں سے باہر نکلیں گے۔ ووٹ کو عزت دینے کا مطلب کوعمران گو ہے۔ 25جولائی کو اس قوم کا امتحان آرہا ہے جس میں اس قوم نے مجھے پاس ہو کر دکھانا ہے۔عوام مخالفین کی باتوں میں نہ آئیں اور الیکشن والے دن جا کر شیر پر ٹھپے لگائیں۔ہم آئندہ حکومت میں آ کر غریبوں کو مفت گھر بنا کر دیں گے اور نوجوانوں کو عزد دار روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔ مجھے حیرت ہے کہ جس دن تک ہماری حکومت تھی ملک میں لوڈ شیڈنگ کا نام و نشام نہیں تھا۔ ہماری حکومت کے جاتے ہی بے تحاشہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی ہے جو ہمارے خلاف پروپرگنڈا ہے۔ اس ملک کی ٹانگیں کھینچنے والے اور دھاندلی کرنے والے آئندہ انتخابان میں عبراتناک شکست کا منہ دیکھیں گے اور عوام کے ووٹ کی فتح ہوگی۔ جو قوتیں ماضی میں عوام کے ووٹ کی پرچی پھاڑ دیتی تھیں ان کا وقت اب ختم ہوگیا ہے کیونکہ عوام اب با شعور ہو چکی ہے اور اپنے ووٹ کی عزت کرانا جانتی ہے۔اب اگر ایسی کوشش کی گئی تو اس کی سزا عوام خود دیں گے۔ اس لیے میں کہ ریا ہوں کہ ووٹ کو عزت دو کا پیغام گھر گھر پہنچاﺅ اور میری بات کو سمجھو تاکہ سازشیوں کی سازشوں کو روکا جائے مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے انتباہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو نوازشریف لاہور سے اسلام آبا د بھی آسکتے ، ، عمران نے چار ماہ تک دھرنے کے نام پر ڈیرے لگائے رکھے لیکن عوام باہر نہیں نکلے اگر وہ اوچھے ہتھکنڈوںسے باز نہ آئے تو عوام کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت انہیں بزور قوت روک نہیں سکے گی ، ، نوازشریف کا مقابلہ کرنے والوں کو دکھاﺅ مسلم لیگ (ن) کے شیر میدان میں موجود ہیں ۔ پیر کو یہاں ای الیون میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں شامل کوئی مثال نہیں ملتی کہ روزے کی حالت میں 50ڈگری کی گرمی ہو ایسے میں ورکروں نے جوش وخروش کے تاریخی ریکارڈ قائم کر دیے ، مسلم لیگ (ن) کے مقابلے میں کوئی سیاسی جماعت نظر نہیں آئی ، نوازشریف کا مقابلہ کرنے والوں کو دکھاﺅ مسلم لیگ (ن) کے شیر میدان میں موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ہر طرح ہتھکنڈے استعمال کر کے دیکھ لیے، دھمکیں بھی دیں ، نواز شریف کی بیٹی کو عدالت میں پیش کر کے دکھا دیا لیکن وہ مسلم لیگ (ن) کے ورکروں کا اپنے قائد سے محبت کا رشتہ ختم نہ کر سکے ، جب انہیں اپنی شکست سامنے نظر آئی تو ممکنہ شکست کے خوف سے میدان خالی کر کے بھاگ کھڑے ہوئے ۔ مریم نواز نے کہا کہ چکوال کا الیکشن ہو یا افطار کنونشن مسلم لیگ (ن) اپنی دھاک بیٹھا دی۔ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے آپ کی ووٹ کی عزت کا پرچم تھام رکھا ہے ،نوازشریف کو ووٹ دینے کا مقصد پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط کرنا ، الیکشن قریب آ چکے ہیں ، دھونس، دھمکیاں ،دھاندلی کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ نوازشریف وہی کہتا ہے جو ملک کا آئین کہتا ہے ، الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونے دیں گے اگر دھاندلی ہوئی تو نوازشریف اسلام آباد سے لاہور جا سکتا ہے تو پھر لاہور سے اسلام آباد آسکتا ہے ، عمران نے چار ماہ تک دھرنے کے نام پر ڈیرے لگائے رکھے لیکن عوام باہر نہیں نکلے اگر وہ اوچھے ہتھکنڈوںسے باز نہ آئے تو عوام کا سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت انہیں بزور قوت روک نہیں سکے گی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ فاٹا کا خیبرپختونخوا میں انضمام آئین پاکستان کی تشکیل کے بعد سب سے بڑا واقعہ ہے ، اس فیصلے سے فاٹا کے عوام کی زندگی میں انقلاب آجائے گا ،انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش اور کوشش ہے کہ فاٹا کے علاقے میں بھی 25جولائی کو ہی صوبائی اسمبلی کے انتخابات ہوجائیں تا کہ فاٹا کے ممبران صوبائی اسمبلی کے پی کے اسمبلی میں پیکج پر عمل درآمد کے لئے بھرپور کردارادا کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاٹا یوتھ جرگہ کے اٍرکان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فاٹا یوتھ جرگہ ارکان اپنے سرپرست اور معروف صحافی سلیم صافی ، چیئرمین ریحان زیب اور صدر نظام الدین کی قیادت میں نوازشریف کا شکریہ ادا کرنے کےلئے یہاں سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی رہائش گاہ پر آئے تھے ۔ اس موقع پر مریم نوازشریف، سینیٹر پرویز رشید ، سابق مشیر عرفان صدیقی، سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی ،عباس آفریدی اور صدیق الفاروق بھی موجود تھے ۔ نوازشریف نے جرگہ کے ارکان سے کہا کہ آپ لوگ نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں ، آپ ووٹ سے محروم رہے ہیں اور ووٹ کی عزت اور اہمیت سے واقف ہیں ، اس لیے مجھے یقین ہے کہ آپ حالیہ بلوچستان اسمبلی کے ارکان جیسا کردارادا کبھی ادا نہیں کریں گے ، آپ یقینا ایسا کردارادا کریں گے جو پورے پاکستان کے لئے باعث تقلید ہو۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت نہ دینے کی وجہ سے آج خطے کے کئی ملک پاکستان سے نکل گئے ہیں ، ہمارے جسم سے الگ ہونے والا بنگلہ دیش آج معاشی ترقی ، تعلیم ، صنعت ہر شعبہ میں ہم سے آگے ہے ، 25جولائی کو ہونے والے انتخابات بارے بین الاقوامی میڈیا قبل از انتخابات اور دھاندلی کی رپورٹیں دے رہا رہا ہے ، ان انتخابات کے حوالے سے سنگین سوالات اٹھ رہا ہے ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آج میں پاکستان کے مفادات اور آئین کی بالادستی کےلئے بیشمار مشکلات برداشت کر رہا ہوں ۔انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ آئین کی بالادستی کو اپنی زندگی کا مشن بنا لیں اسی میں ذاتی عزت اور ملکی مفادات کا تحفظ پوشیدہ ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی سلیم صافی نے فاٹا کے ادغام کے حوالے سے نوازشریف ، مسلم لیگ(ن) کا اجتماعی ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سپیکر سردارایاز صادق ، سرتاج عزیز اور بیرسٹر ظفر اللہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ فاٹا کے عوام کا عزت کا رشتہ ساری زندگی کے لئے ہے ۔ اس موقع پر جرگے کے چیئرمین ریحان زیب اور صدر نظام الدین اپنے الگ الگ خطاب میں کہپا کہ ہمارا مشن ہر حال میں آئین کی عمل داری اور آئینی تسلسل ہے ، آئین ہر کوئی سودے بازی نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ فاٹا یوتھ جرگہ میں تمام سیاسی جماعتوں کے نوجوان ہیں لیکن وہ یوتھ جرگے میں سیاسی وابستگیوں سے بلند ہو کر متحد ہیں ۔