Buy website traffic cheap

حلف

وہی ہوا جس کا ڈرتھا، عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کراچی میں چیلنج ، سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین کی مبینہ بیٹی کے حوالے سے اپنا دعوٰ ی سچ کردکھایا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کے کراچی کے حلقہ این اے 243سے کاغذاتِ نامزدگی کو چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزارعبدالوہاب بلوچ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کیا ہے۔ عمران خان نے لاہور، کراچی، اسلام آباد، بنوں اور میانوالی سے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔ عمران خان کی اہلیت کو ان کی سیتاوائٹ سے مبینہ بیٹی ٹیرین وائٹ کے حوالے سے چیلنج کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین سعودی عرب میں ہونے کی وجہ سے عمران اسماعیل ان کی جگہ ریٹرننگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے اور انیس جون تک جواب جمع کروانے کا وقت مانگ لیا۔ یادرہے کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری حال ہی میں عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی کو چیلنج کرنے کا عندیہ پہلے ہی دے چکے تھے۔