Buy website traffic cheap

ڈاکٹر عامرلیاقت

وہی ہوا جس کا ڈر تھا، عامر لیاقت نے ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی ہی پارٹی کیخلاف محاذ کھول دیا

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی کیخلاف سوشل میڈٰیا پر نیا محاذ کھول دیا ہے۔ کہتے ہیں کہ عمران خان فوری نوٹس لیں ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا۔پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت حسین نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی قیادت سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے حالیہ بیان میں ان کا کہنا ہے کہ میں تحریکِ انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر ا?یا تھا لیکن فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔ انہوں نے لکھا کہ میں کل تک اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھوں گا۔میں تحریک انصاف کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن جناب فردوس شمیم نقوی صاحب نے مجھے میرے ہی گھر سے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا اور کچھ ایسی باتیں کیں جو میں عمران خان کی عزت کوسامنے رکھتے ہوئے لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔۔۔۔ بہرحال میں آج اپنا سیاسی فیصلہ قوم کے سامنے رکھ دوں گا