Buy website traffic cheap

ٹرانسپورٹ

ُپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں جاری میٹروسروسز کا کرایہ بڑھانے کا عندیہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہمیں سب کچھ بری حالت میں ملا ہے لیکن پھر بھی ہماری حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا مسئلہ غلط بیانی کا ہے جو کہ ن لیگ کر رہی ہے اور اپنی غلطی نہیں مان رہی۔وزیراعظم عمران خان کی دیانت داری کو سراہتے ہوئے رہنما تحریک انصاف نے بتایا کہ عوام نے ہمیں ووٹ نہیں دیا بلکہ وزیراعظم عمران خان پر اعتماد کر کے انہیں ووٹ دیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم ہیں اگر ان سے گاڑی کا انجن بنانے کا کہا جائے گا تو وہ نہیں بنا سکتے، چیزیں ساتھ مل کر ہی ٹھیک ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو کا منصوبہ ہماری ترجیح نہیں ہے لیکن ہم اسے بند نہیں کر رہے بلکہ کرایہ بڑھا رہے ہیں۔