Buy website traffic cheap

بلی اسٹین

ٹرائی اینگولر سیریز: آسٹریلوی جارح مزاج بلے باز بلی اسٹین پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے دردِ سر بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کیخلاف ٹرائی سیریز میں چار وکٹوں کی کارکردگی پر مرد میدان قرار دیئے جانے والے بلی اسٹین نے اپنی جارح مزاجی کا کریڈٹ کوچ جسٹن لینگر کو دے دیا۔’’اونٹ‘‘کی عرفیت سے پہچانے والے طویل قامت آسٹریلین پیسر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کیخلاف ناکامیوں کے بعد ٹرائی سیریز میں کامیاب آغاز خوشی کا باعث ہے۔ کینگرو پیسر کے مطابق انہیں پاور پلے میں جارحانہ انداز سے وکٹیں حاصل کرنے کا ہدف دیا گیا تھا تاکہ حریف ٹیم بڑا اسکور بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور انہوں نے امید کے عین مطابق اپنا کردار نبھایا۔بلی اسٹین لیک کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ انہوں نے تسلسل کے ساتھ اپنا اسپیل مکمل کیا جس کیلئے وہ اپنے کپتان آرون فنچ کے شکر گزار ہیں۔