Buy website traffic cheap

ٹرمپ

ٹرمپ شمالی کوریا کیساتھ ہاتھ کر گئے، نئی پابندیوں کی خبر نے عالمی دنیا کو چونکا دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگا دیں. تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے کم جونگ اُن سے تاریخی ملاقات کے باوجود شمالی کوریا پرعائد پابندیوں کو ختم کرنے کے بجائے اس میں توسیع کر دی ہے۔ پابندیوں کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور متفقہ معاہدے کے باوجود شمالی کوریا کا غیر معمولی خطرہ تاحال اپنی جگہ موجود ہے جس پر کسی قسم کا رسک نہیں لیا جا سکتا۔ واضح‌ رہے کہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو سنگاپور میں شمالی کوریا اور امریکی صدر کے درمیان تاریخی ملاقات کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا اب امریکا کے لیے جوہری خطرہ نہیں رہا ہے تاہم شمالی کوریا پر امریکی پابندیوں میں نرمی کا فیصلے کا انحصار جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے کی پیشرفت سے مشروط رہے گا۔