Buy website traffic cheap


ٹکٹوں‌کی تقسیم ،پُرانے ساتھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

تحریک انصاف نے ٹکٹوں‌کی تقسیم پر اپنے وفاداروں‌ کو پریشان کر دیا…. تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات 2018 کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم میں کئی اہم امیدوار نظر انداز کردیے گئے.تحریک انصاف کے امیدوار علی محمد خان اور کوہاٹ سے شہریار آفریدی کی 5 سالہ کارکردگی سے پارٹی قیادت مطمئن نہ ہوسکی۔اس حوالے سے پارٹی قیادت سروے رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔فردوس عاشق اعوان کے حلقے میں ان کے ساتھ ایم پی اے کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔عامر لیاقت حسین کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا، جنہیں ٹکٹ جاری کرنے سے متعلق فیصلہ 13 جون کو پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہوگا۔

…………………………………………….
یہ خبر بھی پڑھیئے

پشاور؛تحریک انصاف پانچ سال اقتدارمیں رہ کر کچھ نہیں کرسکی ،حاجی غلام علی
پورے صوبے اورخاص کرپشاورکوترقی کے نام پرکھنڈرات میں تبدیل کردیا
خیبرپختونخواکوسوسال تک فائدہ پہنچانے والے منصوبے کس سیارے پرمکمل کئے گئے
صوبے میں ساڑھے تین سو ڈیم اورملک بھرکوبجلی کی فراہمی کے منصوبے کہاں گئے
قت آگیاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام اپنے ساتھ ہونیوالی پانچ سالہ زیادتیوں کاتحریک انصاف سے حساب لیں
پشاور÷÷÷جے یوآئی کے مرکزی رہنماء واین اے 27پرایم ایم اے کے نامزد امیدوارحاجی غلام علی نے کہاہے کہ تحریک انصاف پانچ سال اقتدارمیں رہ کر کچھ نہیں کرسکی ۔پورے صوبے اورخاص کرپشاورکوترقی کے نام پرکھنڈرات میں تبدیل کردیااب 100 دن کاڈرامہ رچاکرعوام کوپھرسے بیوقوف بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔عوام اب پانچ سالوں کاحساب مانگ رہے ہیں۔صوبے میں ساڑھے تین سو ڈیم اورملک بھرکوبجلی کی فراہمی کے منصوبے کہاں گئے۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں کون سے یونیورسٹی بنائی گئی۔صوبے میں 250کالجز کدھر ہیں۔مساجد کوسولرسسٹم پرمنتقل کرنیوالے منصوبے کاکیابنا۔خیبرپختونخواکوسوسال تک فائدہ پہنچانے والے منصوبے کس سیارے پرمکمل کئے گئے۔پشاورکی 92یونین کونسلوں میں کتنے گراؤنڈ بنائے گئے ہیں۔حاجی غلام علی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانچ سال عوام تبدیلی کی راہ تکتے رہے جبکہ تحریک انصاف کی نابالغ اورناکام حکومت نے خیبرپختونخوادیوالیہ کردیاہے۔90دن میں کرپشن ختم کرنیوالوں کے اپنے ممبران صوبائی اسمبلی کرپٹ نکلے۔پانچ سال تعلیم یافتہ نوجوانوں کااستحصال کیاگیااورمیرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں جبکہ نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں لیکردردرکی ٹھوکریں کھاتے رہے تاہم اب وقت آگیاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام اپنے ساتھ ہونیوالی پانچ سالہ زیادتیوں کاتحریک انصاف سے حساب لیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے چیئرمین امیرحیدرخان ہوتی نے حلقہ این اے 23 چارسدہ کیلئے نیشنل یوتھ آرگنائزیشن پختونخوا کے صدر گلزار خان کو ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ اس بات کا فیصلہ اے این پی پختونخوا کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت امیرحیدرخان ہوتی نے کی جبکہ بورڈ کے ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پارلیمانی بورڈ نے پی کے 56 اور پی کے 60 چارسدہ کیلئے بھی اے این پی کے امیدواروں کے نام فائنل کردیئے جہاں بالترتیب یاسر امین اور میاں معراج عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔