Buy website traffic cheap

سبیکاشیخ

ٹیکساس میں فائرنگ سے شہید ہونیوالی پاکستانی طالبہ سبیکاشیخ کے والد نے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے اسکول میں گولیوں کا نشانہ بننے والی سبیکا شیخ کے یاتا عبد الجلیل نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔عبد الجلیل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 92 کورنگی 1 سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے،کاغذات نامزدگی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاک سرزمین پارٹی کے پرچم تلے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ فیصل کالونی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، اگر وہ انتخاب جیت گئے تو اپنے حلقے کے دیرینہ مسائل پہلی فرصت میں حل کریں گے۔واضح رہے کہ سبیکا شیخ 18مئی کو ٹیکساس اسکول میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دس دیگر طلبہ کے ساتھ جاں بحق ہوئی تھیں، سبیکا کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے تھا۔