Buy website traffic cheap

پانامہ

پانامہ پیپرز کے نئے انکشافات، عالمی دنیا میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاناما پیپرز کی نئی تفصیلات نے عالمی دنیا کو ایک بار پھر ہلا کر رکھ دیا ہے. 2016 سے 2017 تک جمع کی جانے والی 12لاکھ دستاویزات میں ای میلز، پاسپورٹس، اور مقدمات کی فائلیں بھی شامل ہیں۔ موزیک فونسیکا نے 2016 میں لیک اپنےموکلوں کی ساڑھے 11 ملین فائلیں دیکھیں۔ نئی دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ موزیک فونسیکا نے موکلوں سے تعلق کو چھپانے کےلیے اپنا کاروباری نام بدلا اور ساموا میں سینٹرل کارپوریٹ سروسز کا نام اختیار کیا۔ فونسیکا نے کمپنی مالکان سے پاسپورٹ کاپی، گیس بل اورریفرنس لیٹر بھی اچانک مانگناشروع کردیئے۔ موزیک فونسیکا نے ہردوسرے روز موکلوں کو ای میل پر ای میل بھیجنا شروع کردیں۔
واضح رہے کہ اپریل 2016 کو پاناما پیپرز سامنے آتے ہی بڑے بڑے برج گر گئے تھے. جنہوں نے آف شور کمپنیاں قائم کر رکھی تھیں.