
پاکستانی اداکارایک بارپھر انڈین فلم انڈسٹری میں چھاجانے کے لیے تیار، فوادخان اور ماہرہ خان کی ایک دھماکے دارانٹری

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستانی ڈراموں و فلموں کی مقبول و رومانوی جوڑی ماہرہ اور فواد خان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار بھی موجود ہیں۔بالی و وڈ میں جہاں خانز کے چرچے رہتے ہیں وہیں اب پاکستانی خانز یعنی ماہرہ اور فواد خان کے بھی بالی و وڈ میں چرچے ہیں۔جی ہاں پاکستانی سپر سٹار فواد خان اورماہرہ خان انڈیا ٹوڈے کے فیشن میگزین ’’برائیڈز‘‘کے سرورق کی زینت بنے ہیں، جس میں انہوں نے پاکستانی فیشن ڈیزائنر اور فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان کے تیار کردہ لباس پہنے ہیں۔فیشن میگزین کے سرورق کی تصویر میں ماہرہ اور فواد خان کو دیکھ کر کئی لوگوں کو ان کا مقبول ڈرامہ ’’ہمسفر‘‘ یاد آگیا جسکا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئٹس میں کیا۔