Buy website traffic cheap

کیک

پاکستانی فلم کیک آسکر ایوارڈ کیلئے منتخب

لاہور (یواین پی ) فلمی دنیا کے سب سے متعبر اور اعلی فلمی ایوارڈ آسکر کے لیے پاکستانی فلموں کا انتخاب کرنے والی کمیٹی نے رواں برس ریلیز ہونے والی فلم کیک کو ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا۔آسکر کیلئے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کیلئے منتخب کرتی ہیں۔گزشتہ برس پاکستانی کمیٹی نے فلم ساون کا انتخاب کیا تھا، جس کا مقابلہ دنیا کی 91 دیگر فلموں سے تھا۔اس بارآسکر کے لیے فلموں کا انتخاب کرنے والی پاکستانی کمیٹی نے فلم کیک کا انتخاب کیا ہے، جس کا نام جلد ہی اکیڈمی کو بھجوا دیا جائے گا۔دنیا کے دیگر ممالک کی جانب سے بھی آسکر کو فلمیں بھجوائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔خیال رہے کہ آسکر کے لیے پاکستان، بھارت، ایران، ترکی اور افغانستان سمیت دنیا کے تمام ملکوں میں قائم کمیٹیاں ہی اپنے اپنے ممالک کی کسی ایک فلم کو غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے منتخب کرتی ہیں۔

بطوررائٹرمیری ہمیشہ کوشش رہتی ہے حقائق پرمبنی کرداروںکو اسکرین پر لایا جائے،جویریہ سعود
لاہور (یواین پی ) اداکارہ و ماڈل جویریہ سعود نے کہا ہے کہ بطوررائٹرمیری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ حقائق پرمبنی کرداروںکو اسکرین پر لایا جائے۔ محبت زندگی ہے ہمارے معاشرے کی کہانی ہے اوراس میں دکھائے جانے والے کرداربھی ہماری روزمرہ زندگی کی عکاسی کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیر سے جمعہ تک آن ائیرہونے والے ڈرامے کے ناظرین کی تعداد میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔ اسی لیے تومیں نے اڑھائی سواقساط آن ائیرہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ میں اس ڈرامے کی چارسواقساط مکمل کروں گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا ہے کہ یہ بہت مشکل کام ہے لیکن مجھے اس کہانی کوبڑھانے اورکرداروں کودلچسپ بنانے کیلئے بہت مزہ آرہا ہے۔ ویسے بھی یہ کام جب تک محنت اورلگن کے ساتھ ساتھ دلچسپی سے نہ کیا جائے توناظرین کا رسپانس دکھائی نہیں دیتا۔ لیکن جس طرح سے پاکستان ہی نہیں دنیا بھرسے ہمیں مثبت رسپانس مل رہا ہے۔ اس کا کریڈٹ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کوجاتا ہے۔ جس کودیکھنے والے ناظرین ہمارے ڈرامے کوبھی شوق اورذوق کے ساتھ دیکھتے اورپسند کرتے ہیں۔