
پاکستانی میں 5G انٹرنیٹ بارے بڑی خبر منظر عام پر آگئی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی حکومت نے 5G ٹیکنالوجی کی تیاری کا آغاز کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے 3 جی اور 4 جی موبائل براڈ بینڈ ٹیکنالوجی کے کامیابی سے اجراء کے بعد 5 جی سروس شروع کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں. وزارت انفارمیشن ٹیلی مواصلات کے شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سرمایہ کاروں کو پُرکشش سہولیات کی فراہمی کے پیکیج کی تیاری پر بھی غور شروع کردیا ہے، جس کے تحت ملک میں مزید نئے منصوبے بھی شروع کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ نئی ٹیکنالوجی کے اضافے سے سرمایہ کاری بھی بڑھنے کا امکان ہے.
یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور، صفائی کے ناقص انتظامات پر4فوڈ پوائنٹس سر بمہر، بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاءبرآمد کر کے تلف کر دی گئیں
لاہور(آئی آئی پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر لاہور اور قصور میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اشیاءکے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر4فوڈ پوائنٹس کو سر بمہرجبکہ بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاءبرآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔تفصیلات کے مطا بق ویجیلنس سیل کی اطلاع پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور اور قصور کے مختلف علاقوں میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کندیاں میں شریف مِلک پوائنٹ اور بھاگیوال قصور میں مِلک چِلر یونٹ کو مضر صحت کیمیکلز، پاوڈر، یوریا اور فارملین کے استعمال سے مضر صحت جعلی دودھ تیار کرنے پر سیل کر دیا ۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران ایک ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ،بھاری مقدار میں کیمیکلز اورمِلک پا¶ڈر تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاری اڈا منڈی کندیاں میں قلفی کی تیاری میں مصنوعی فلیورز، سکرین اور پا¶ڈر سے تیار کردہ دودھ استعمال کرنے پر سیل کیا ۔کارروائیوں کے دوران50 کلو مضر صحت قلفہ، 20 کلو قلفیوں کا خام مال موقع پرتلف کر تے ہو ئے تمام مشینری ضبط کر لی گئی۔مرید کے میں چیکنگ کے دوران شیل فوڈز کو ناقص اور غیر معیاری اچار تیار کرنے پر سیل کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اچار کی تیاری میں گلے سڑے پھل سبزیوں،ناقص تیل اور غیر معیاری مصالحہ جا ت کا استعمال کیا جا رہا تھا۔1100 کلو گرام سے زائد فنگس لگا اچار، بھاری مقدار میں نان فوڈ گریڈ کلر اور کیمیکلز موقع پر تلف کیے گئے جبکہ موقع سے فرار جعلی دودھ تیار کرنے والے یونٹ مالکان کے خلاف مقدمات درج کرا دیے گئے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان نے واضح کیا کہ مضر صحت اجزاءسے تیار کیا گیا دودھ متعدد موذی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے عوام سے التماس کی کہ ہمیشہ مستند اور معیاری جگہ سے اشیاءخورونوش خریدیں۔