
پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو بھارت کے ہاتھوں 7وکٹ سے شکست
کوالالمپور (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی وومین ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان کو بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی. پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔ جسے بھارت نے محض 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا.
پاکستان کی جانب سے ثناء میر 20، ناہیدہ خان 18 کے سوا کسی کو ڈبل فیگر تک رسائی کا موقع نہ ملا. بھارت سے شکست کے بعد پاکستان ایونٹ سے باہر ہوگیا ہے.