Buy website traffic cheap

پاکستان آرمی

پاکستان آرمی ایک بار پھر بازی لے گئی، 45 ممالک کے شوٹرزکو پچھاڑکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

لاہور(ویب ڈیسک): پاک فوج کے کیڈٹ مہد اعجاز نے جرمنی میں ہونے والے شوٹنگ مقابلے کو جیت کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جرمنی میں منعقدہ شوٹنگ مقابلے میں 45 ملکوں نے حصہ لیا۔پاک فوج کے مہد اعجاز کو کنگ آف شوٹنگ فیڈرل اسکول آف لینگویجز جرمنی 2018 کا بہترین شوٹر قرار دیا گیا۔کیڈٹ مہد اعجاز روایتی ٹرافی سلور نیکلس آف کنگز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔