
پاکستان آنا ہے تو آﺅورنہ، سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کو ڈیڈ لائن دیدی
اسلام آباد (ویبڈیسک) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پرویز مشرف کو وطن واپسی کیلئے کل (جمعرات) کی دوپہر 2 بجے تک کی مہلت دیدی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ نہیں آئے تو ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں ہونے دیے جائیں گے۔
جبکہ دوسری جانب ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ رعشہ کی بیماری ہے جس کے لیے میڈیکل بورڈ ہونا ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ وہ ایئر ایمبولینس میں آجائیں ہم میڈیکل بورڈ بنا دیتے ہیں۔