Buy website traffic cheap

پاکستان تحریکِ انصاف

پاکستان تحریکِ انصاف نے پی پی پی کی اہم ترین وکٹیں گرادیں، سابق وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی میں شامل

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریکِ انصاف نے پنجاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہی سہی کمربھی توڑ ڈالی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظوروٹو اپنے خاندان سمیت پاکستان تحریکِ انصا ف میں شامل ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی نے ان کے بیٹے خرم جہانگیر کو پی پی ایک سو چھیاسی اور بیٹی روبینہ شاہین کو پی پی ایک سو پچاسی سے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے۔ منظور وٹو خودآزاد حیثیت میں این اے ایک سو چوالیس سے لڑیں گے جہاں پی ٹی آئی ان کو سپورٹ کریگی۔