Buy website traffic cheap

وزیراعظم عمران خان

پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت فنانس بل میں ترمیم کے ذریعے عوام پر کتنے ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے جارہی ہے، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): حکومت نے ایک کھرب روپے کے لگ بھگ اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلئے منی بجٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے منی بجٹ کی سمری تیاری کر لی ہے جو کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی اور منظوری کے بعد اسے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔حکومت کے اس فیصلے کے بعد ٹویٹر پر بھی ہنگامہ برپاہے ، سینئر صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ”پی ٹی آئی کی حکومت منی بجٹ میں 150 بلین روپے سے زائد کے اضافی ٹیکسز لگانے جارہی ہے ۔“سوشل میڈیا پر منی بجٹ کے حوالے سے جنگ سی چھڑ چکی ہے ۔ صارف کا کہناتھا کہ جو بلین ڈالرز واپس لانے تھے اگر وہ آجائیں تو شائد ٹیکسز بڑھانے کی ضرورت نہ پڑے ، خان صاحب کو اپنی کسی بات پر تو کھڑا ہونا چاہیے ۔