Buy website traffic cheap

ڈاکٹر عارف علوی

پاکستان تحریکِ انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ملک کے 13 ویں صدرمنتخب ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی میں عارف علوی کو 212 ووٹ ملے ،مولانا فضل الرحمان کو 131 اور اعتزاز احسن کو 81 ووٹ ملے۔سندھ اسمبلی سے اعتزاز احسن کو 100 ، عارف علوی کو 56 ، مولانا فضل الرحمان کو 1 جبکہ دو ووٹ ضائع ہوئے۔بلوچستان اسمبلی میں مجموعی طور پر 65 میں سے 60 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے، جس میں سے 45 ووٹ عارف علوی، مولانا فضل الرحمان کو 15 ووٹ، اعتزاز احسن کو کوئی بھی ووٹ نہیں ملاہے۔ تفصیلات کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم اور ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی، سندھ اسمبلی میں 163 میں سے158 ووٹ کاسٹ ہوئے ، پیپلزپارٹی کے نادرمگسی اورمرادعلی شاہ سینئرنے ووٹ کاسٹ نہیں کیاجبکہ تحریک لبیک کے ارکان نے ووٹنگ کاعمل کا بائیکاٹ کیا۔پنجاب اسمبلی میں 354 میں 351 ووٹ کاسٹ ہوئے، علی عباس،ارشد جاوید، بسمہ ریاض نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا ،بلوچستان اسمبلی کے 61 میں سے 60 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے،ن لیگ کے رکن اسمبلی نواب ثنا اللہ زہری نے