Buy website traffic cheap

ڈاکٹر طاہرالقادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو حکومت کے لیے ٹیسٹ کیس قراردیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کو عمران خان اور ان کی حکومت کےلئے پہلا ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے. وطن واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے ہمارے ساتھ آواز بلند کی، اب امید ہے حکومت اپنے وعدوں کی پاس داری کرے گی۔ان کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاون میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کرنا عمران خان کی ذمے داری ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث اہل کار آج بھی عہدوں پر برقرار ہیں، ان اہل کاروں کو برطرف کیا جانا چاہیے۔