Buy website traffic cheap

شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کالاباغ ڈیم بنائے گی یا نہیں، لیگی صدر شہبازشریف نے بالآخر حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف الیکشن مہم کے سلسلے میں کراچی کے دورے پر ہیں۔ پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کالاباغ ڈیم کو قومی اتحاد کی قیمت پرنہیں بنایا جاسکتاالبتہ بھاشاڈیم کا ستر فیصد کام پانچ سال میں مکمل کرینگے جس سے چارہزارمیگا واٹ بجلی پیداہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ جب ن لیگ کی حکومت آئی تو شہرِ قائد میں اندھیرے اور بدامنی کا راج تھالیکن مسلم لیگ ن کی حکومت نے اندھیرے ختم کرکے شہر میں امن بحال کیا ۔ کراچی کے مسائل کے حل کے لیے صرف صوبائی بجٹ ہی کافی نہیں ہے بلکہ وفاق کو بھی حصہ دینا چاہیے۔