Buy website traffic cheap

سینیٹ الیکشن

پاکستان مسلم لیگ ن کی چاروکٹیں ایک ساتھ گرگئیں، ن لیگی بڑوں نے سرجوڑ لیے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنے قائد نوازشریف کی نااہلی اور اداروں سے محاذآرائی کافی مہنگی ثابت ہورہی ہے۔ ن لیگ سے وابستہ لوگ تسبیح کے دانوں سے بکھرتے جارہے ہیں۔ ن لیگ کے الیکٹیبلز آہستہ آہستہ پارٹی سے ناطہ توڑتے ہوئے دوسری جماعتوں خاص طور پر پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ پنجاب کے بعد سندھ میں ایک ساتھ ن لیگ کی چاروکٹیں گر گئی ہیں۔ سندھ کا معروف سیاسی خاندان شیرازی فیملی ن لیگ چھوڑکر پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ ن لیگ چھوڑنے والوں میں اعجازشاہ، شاہ حسین، شفقت حسین اور امیرحیدر شاہ شامل ہیں۔