Buy website traffic cheap

لیمبورگنی

پاکستان میں پہلی دفعہ سونے سے تیارکردہ مہنگی ترین گاڑی پہنچ گئی، یہ کس معروف شخصیت نے خریدی ہے، جان کر پاکستانی حیران

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں پہلی سونے کی ( 18کیرٹ گولڈ پلیٹڈ) لگژری کار لیمبورگنی ایونٹیڈرایس کے ایم کے ایڈیشن (Lamborghini Aventador ) اسلام آباد پہنچ گئی ہے،گولڈ پلیٹڈ کار کی قیمت ساڑھے 18 کروڑ روپے ہےجس میں 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز شامل ہیں جو حکومت پاکستان کو ادا کیے گئے۔ پاکستا ن میں اس لگژری گاڑی کے مالک کنور معیز خان ہیں جو ٹاپ سٹی کے مالک بھی ہیں، یہ گاڑی برطانیہ سے درآمد کی گئی ہے، میڈیا کے رابطہ کرنےپر گاڑی کے مالک نے بتایا کہ 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی و ٹیکسز ادا کیے گئے، گاڑی براستہ متحدہ عرب امارات تین روز قبل اسلام آباد پہنچی، کسٹم حکام نے اس گاڑی کی اسلام آباد آمد کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ مذکورہ گاڑی پر 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز لیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ باہر سے درآمد کی جانیوالی گاڑی کی قیمت پر 100فیصد کسٹم ڈیوٹی لی جاتی ہے۔ 60فیصد ریگولیٹر ی ڈیوٹی اور دو فیصد اضافی ڈیوٹی لی جاتی ہے اس طرح گاڑی کی قیمت کے 162 فیصد مجموعیڈیوٹی لی جاتی ہے جبکہ سیلزٹیکس اور انکم ٹیکس بھی ادا کرنا پڑتا ہے اس لیے اس گاڑی پر 10کروڑ روپے سے زائد ڈیوٹی اور ٹیکسز لیے گ